جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے

جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے
 جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (یواین این )بالی وڈ اداکار جان ابراہم اب’’ فٹ بالر‘‘بنیں گے۔ وہ اپنی نئی فلم میں فٹبال کھیل پرمبنی کہانی کے مرکزی کردار کیلئے ایک فٹ بالر کے روپ میں دکھائی دینگے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’’ پرمانو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی اگلی اسپورٹس فلم میں کام کا آغاز کردیں گے۔ فٹبال پر بننے والی نئی فلم خود جان ابراہم جے اے پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کرینگے۔

یاد رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی بالی وڈ فلم ’’ پرمانو‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر