(ن) لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،شیخ عرفان ایڈووکیٹ

(ن) لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،شیخ عرفان ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے رہنما شیخ عرفان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ اور پی ٹی آئی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں ہی عوامی سیاست کی بجائے سرمایہ داری کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں ان کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔
دونوں نے سیاست میں پیسے کو عروج پہنچایا ہے ان کے نزدیک پیسہ ہی سب کچھ ہے دوسری جانب پیپلز پارٹی کے بانی چئیرمین شہید زوالفقار علی بھٹو نے ایک غریب ریڑھی بان کو اسمبلی پہنچا دیا تھا اور اب بھی پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں کو ٹکٹ دیتی ہے۔