بابو موشاہی بندوق باز میں میرا کردار اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے،جتن گوسوامی

بابو موشاہی بندوق باز میں میرا کردار اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے،جتن ...

ممبئی (آن لائن)بالی وڈ اداکار جتن گوسوامی نے کہا ہے کہ فلم بابو موشاہی بندوق باز میں میرا کردار اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار جتن گوسوامی نے کہا ہے کہ اداکار جتن گوسوامی نے کہا ہے کہ فلم بابو موشاہی بندوق باز میں میرا اور نواز الدین صدیقی کا کردار معاشرے کی عکاسی کرتا ہے جہاں نہ کوئی غلط اور نہ ہی صحیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلم میں میرا کردار بانکی کا ہے جواخلاقی دیوالیہ کا شکار ہوتاہے، کنٹریکٹ کلر ہوتا ہے اور اس کام میں اپنی جگہ اور شناخت بنانا چاہتا ہے ۔کشن نندے کی ہدایت کردہ فلم 25 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر