جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد10کو فوری پبلک کیا جائے،کامران سیف

جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد10کو فوری پبلک کیا جائے،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق)لاہور کے سیکرٹری اطلاعات میاں کامران سیف نے کہاہے کہ ڈان لیکس رپورٹ اور جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد10پبلک کی جائے تاکہ عوام حقائق جان سکیں۔

جان سکیں کہ ڈان لیکس رپورٹ میں کون لوگ ملوث تھے اور انہیں کیا سزائیں ہوئیں نیز جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد10 پبلک کی جائے تاکہ عوام کو شریف برادران کے بارے میں تمام دستاویزی ثبوتوں اور کرپشن سے آگاہی ہوسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو رکرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کی پریس کانفرنس سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ن لیگ میں اختلافات شدت اختیار کرچکے ہیں اور تمام فیصلے چند افراد کررہے ہیں

 

مزید : میٹروپولیٹن 1