62،63ختم کرنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں،قاری زوار بہادر

62،63ختم کرنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کی تنظیمی کا انتظامی کمیٹی کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ62- 63کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں ان کے چہروں سے شرافت کا لبادہ اتر گیا ہے عوام بددیانت جھوٹے لیڈروں کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام عدلیہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے بڑے مگر مچھوں کو پکڑا اور ان کا احتساب شروع کیا انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور ان کی فیملی کو اپنے آپ کو عدالت کے سامنے سرنڈر کردینا چاہیے اور اداروں کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان عدلیہ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی سازش برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک طویل عرصے سے دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہیں۔اس آپریشن میں مسلح افواج کو اپنے انتہائی قابل،دلیر افسروں اور جوانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔پوری قوم کو مسلح افواج کے شہادت پانے والے جوانوں پر فخر ہے کہ انہوں نے ملک و قوم کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انہوں نے جمعیت علماء پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان شوریٰ کے پالیسی ساز انتہائی اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے پروفیسر ڈاکٹر جاوید اعوان ،محمد ہاشم صدیقی ایڈووکیٹ، احفاظ الکریم خان برکی ،پیر سید حسنین فاروق ،محمد ایوب مغل ،ملک محبوب الرسول قادری ، ملک اظہر حسین فاروقی ،مفتی محمدتصدق حسین ،محمد سلیم سعیدی،راجہ فاروق اعظم ،ایم اے مہر ،رشید احمد رضوی ،حافظ نصیر احمد نورانی ،ملک محمد جاوید چشتی،محمد مدثر وٹو،قاری شبیر احمد صدیقی،مفتی غلام مصطفی سلطانی،پیر غلام رسول نقشبندی،احمد یار قادری ایڈووکیٹ،حافظ عبدالرشید سلطانی اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا ۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1