کالج آف آپتھلما لوجی میو ہسپتال کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب ، ساتذہ ، طلبہ کی بھرپور شرکت

کالج آف آپتھلما لوجی میو ہسپتال کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب ، ساتذہ ، ...

لاہور (جنر ل رپو رٹر )کا لج آف آپتھلمالو جی اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز میو ہسپتا ل کے زیر اہتما م یو م آزادی کے حوالے سے پروقار تقریب ، مہمان خصو صی روزنا مہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی تھے جبکہ صدارت مذکور ہ کا لج کے پر نسپل اور میو ہسپتا ل کے چیف ایگزیکٹوپروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خا ن نے کی، تقریب کے آغاز میں مہما ن خصوصی مجیب الر حمن شامی نے پر نسپل ، اسا تذہ اور طلبا ء کے ہمرا ہ یو م آزادی کا کیک کا ٹا اس موقع پر طلبا ء نے یو م آزادی کے حوالے سے ملی نغمے اور ٹیبلوپیش کئے۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ پاکستا ن اور بھا رت کے در میا ن تنا زعات اور تعلقات کی خرا بی کا ذمہ دار بھا رت ہے ، جس نے اسکی بنیا د قیا م پا کستان کے وقت اثاثوں اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کرتے ہوئے ر کھ دی تھی ، جس کا اعترا ف گا ندھی جی نے کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ تقسیم ہند کی صورت میں د نیا کے نقشے پر پا کستان اور بھا رت وجود میں آئے اور دو ملک بن گئے جن کا مقصد آپس میں مل جل کر ر ہنا تھا مگر بھا رت کے اس وقت کے حکمرانو ں نے اثا ثے تقسیم کرتے وقت پا کستان سے نا انصا فی کی ۔ مجیب الر حمن شامی نے کہا کہ آج مسائل کی بڑی وجہ خواہشات کا بڑھ جا نا ہے آج ہر بند ہ رات ورات امیر ہو نا چا ہتا ہے جس سے مسائل جنم لے ر ہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ بزرگوں کی قربا نیو ں کی بدولت آج ہم ایک آزاد اور خود مختا ر ملک میں سانس لے ر ہے ہیں لیکن آزادی کی نعمت بھا رت میں بسنے والے ان مسلمانو ں سے پو چھی جا ئے جو وہا ں گھٹن میں سانس لے ر ہے ہیں ۔ اس حوالے سے پرو فیسر اسد اسلم خا ن نے کہا کہ یو م آزادی منا نے کا مقصد نوجوان نسل کو قرا ر دا دپا کستان اور قیا م پا کستان کی تا ریخ سے رو شنا س کرنا ہے ۔ آزادی ہما رے لئے ایک نعمت ہے ہم آج کی تقریب پاکستان کی آزادی کی جد وجہد کے دوران شہید ہو نے والے کا ر کنا ن کے نا م کرتے ہیں وہ قیا م پاکستا ن کے لئے قربا نیا ں نہ د یتے تو آج ہم آزاد ی سے سانس نہ لے ر ہے ہو تے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1