ملی سائرس کا نیا گانا’’ینگر ناؤ‘‘ریلیزکر دیاگیا:کریتی سنن

ملی سائرس کا نیا گانا’’ینگر ناؤ‘‘ریلیزکر دیاگیا:کریتی سنن
 ملی سائرس کا نیا گانا’’ینگر ناؤ‘‘ریلیزکر دیاگیا:کریتی سنن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (یو این پی)بالی وڈ اداکارہ کریتی سنن اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے غیر گلیمرس کردار ادا کرنے کے حق میں ہیں۔ کریتی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایک اداکار اپنی اداکاری کے اصل جوہر غیر گلیمرس کردار ادا کر کے ہی دکھا سکتا ہے اس لئے اداکاروں کو سنجیدہ کردار نگاری میں اتنی ہی دلچسپی ہونی چاہیے جتنی ان کو گلیمرس کردار کرنے میں ہوتی ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ بات آج بھی مانی جاتی ہے کہ اگر آپ کا چہرہ خوبصورت ہے تو آپ اچھے اداکار نہیں ہو سکتے اس لئے میں اپنے تنقید نگاروں کو کہتی ہوں کہ مجھے بغیر میک اپ اور اپنے اصل چہرے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے اور یہ کہ غیر گلیمرس کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہوں،میرے چہرے میں کوئی نقص ایسا نہیں جس کو میں میکاپ سے چھپاؤں۔انھوں نے کہا کہ ڈی گلیمرول ادا کر کے ہی آپ اپنی اداکاری ثابت کر سکتے ہیں۔

ملی سائرس کا گانوں کا البم جس کا نام بھی ’’ینگر ناؤ‘‘ہے ستمبر2019 میں ریلیز کیا جائے گا
لاس اینجلس (یو این پی) امریکی گلوکارہ ملی سائرس نے اپنا نیا گانا ریلیزکر دیا۔ذرائع کے مطابق ملی سائرس کا نیا گانا’’ینگر ناؤ‘‘ریلیزکر دیاگیا ہے جو کہ ان کے گانوں کے نئے البم کا ٹائیٹل ٹریک ہے۔ ملی سائرس کا گانوں کا البم جس کا نام بھی ’’ینگر ناؤ‘‘ہے ستمبر2019 میں ریلیز کیا جائے گا تاہم اس کا ٹائیٹل سانگ جاری کر دیا گیا ہے۔گانے کے بول بھی ملی نے خود تحریر کئے ہیں۔

مزید :

کلچر -