پنجاب حکومت نے ڈینگی پر قابو پا کر کے پی کے عوام کے دل جیت لئے،انجم چودھری

پنجاب حکومت نے ڈینگی پر قابو پا کر کے پی کے عوام کے دل جیت لئے،انجم چودھری

لاہور ( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر انجم چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب حکومت کی ٹیموں نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی پر قابو پا کر وہاں کے عوام کے دل جیت لئے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محکمہ صحت کی ٹیموں نے پشاور اور گردو نواح ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھرپور اقدامات کئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انجم چودھری نے کہا کہ حکومت نے پنجاب میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کی اور پنجاب سے مکمل طور پر ڈینگی کا خاتمہ کر دیا مگر خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا جس سے صرف پشاور میں پانچ افراد کی ہلاکت ہوئی اور سیکڑوں افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے خیبر پختونخوا حکومت سے تمام اختلافات بھلا کر محکمہ صحت کی ٹیم کو روانہ کیا جس نے بروقت اقدامات کر کے ڈینگی کے خاتمہ میں اہم اقدامات کئے، خیبر پختونخوا کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1