میٹروبس سے شیخوپورہ اور لاہور ایک ہو گئے،زمرد یاسمین

میٹروبس سے شیخوپورہ اور لاہور ایک ہو گئے،زمرد یاسمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ میٹروبس سے شیخوپورہ اور لاہورایک ہوگئے ، مسلم لیگ ن کے برسراقتدار آنے کے بعد لاہور ہی نہیں بلکہ گرد نواح میں بھی ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں ،مسلم لیگ ن نے پہلے میٹروبس سروس شروع کی جو شاہدرہ سے گجومتہ تک جاری ہے۔
،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شیخوپورہ کی ترقی کی وجہ سے میٹروبس سروس بھی ہے ،اب شیخوپورہ سے لاہور آنے والے اس بس سروس سے بھر پور فائدہ اٹھار ہے ہیں اور وہ شام کو جلدی شیخوپورہ لوٹ جاتے ہیں اور جو وقت بچتا ہے وہ اپنے علاقہ کی ترقی پر صرف کرتے ہیں