جیکی شروف’’ ساہو‘‘ کا حصہ بن جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے

جیکی شروف’’ ساہو‘‘ کا حصہ بن جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے
 جیکی شروف’’ ساہو‘‘ کا حصہ بن جان ابراہم’’ فٹبالر‘‘ بنیں گے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (یواین این )بالی وڈ اداکار جان ابراہم اب’’ فٹ بالر‘‘بنیں گے۔ وہ اپنی نئی فلم میں فٹبال کھیل پرمبنی کہانی کے مرکزی کردار کیلئے ایک فٹ بالر کے روپ میں دکھائی دینگے۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم’’ پرمانو‘‘ کی شوٹنگ مکمل ہوتے ہی اپنی اگلی اسپورٹس فلم میں کام کا آغاز کردیں گے۔

فٹبال پر بننے والی نئی فلم خود جان ابراہم جے اے پروڈکشن کے تحت پروڈیوس بھی کرینگے۔یاد رہے کہ جان ابراہم اپنی نئی بالی وڈ فلم ’’ پرمانو‘‘کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ ایک سائنس فکشن فلم ہے جو رواں برس ریلیز کی جائے گی۔

گئے

ممبئی (یواین این )بالی وڈ کے مشہور اداکار جیکی شروف کو نئی فلم مل گئی۔ وہ فلم’’ ساہو‘‘ کے ہیرو اداکار پربھاس کیساتھ کام کرینگے۔ جیکی شروف کیساتھ چنکی پانڈے اور نتن مکیش بھی جلوہ گر ہوں گے۔150 کروڑ کے بجٹ سے بنے والی فلم ’’ساہو‘‘ ان دنوں خوب خبروں میں ہے۔ یہ فلم ہندی سمیت 4 مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائیگی۔جیکی شروف اس سے قبل رام گوپال کی فلم ’’ سرکار3 ‘‘ میں نظرآئے تھے۔

مزید : کلچر