وکلاء کے پر امن احتجاج پر پولیس تشددقابل مذمت ہے،میاں مقصود
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ سینئروکیل ہائی کورٹ شیرزمان قریشی کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف وکلاء برادری کے پُرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے پُرتشددکارروائی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بنچ اور بار کے درمیان کشیدگی تشویش ناک ہے۔اس سے عوام میں غلط پیغام جائے گا۔معاملات کو افہام وتفہیم سے حل کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔قانون کا احترام ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔بصورت دیگر انتشار اور افراتفری پھیلے گی۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی طرف سے وکلاء برادری پر آنسوگیس کی شیلنگ واٹرکینن اور لاٹھی چارج نے ڈکٹیٹرمشرف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے۔احتجاج جمہوریت کاحسن ہوتاہے مگر اشتعال انگیزی سے معاشرے میں انارکی بڑھتی ہے۔جسٹس قاسم سے سینئروکیل ہائی کورٹ شیرزمان قریشی کی تلخ کلامی کے بعد فل بنچ نے ان کی گرفتاری کاحکم دیا تھا جس کے خلاف وکلاء احتجاج کررہے تھے۔