مشن جی ٹی روڈ در اصل فوج اور عدلیہ کے خلافتھا،میاں ایوب

مشن جی ٹی روڈ در اصل فوج اور عدلیہ کے خلافتھا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کیسی عجیب بات ہے کہ ایک آمر کی پیدوار میاں نواز شریف ہی آمریت کے ادوار کا تو بڑا ذکر کرتے ہیں لیکن اپنے 35سالہ اقتدار کا حساب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
جس میں انہوں نے اس قوم کا خون چوس کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائی ہیں شریف برادران کے اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد ان کی کرپشن کی مزید غضب کہانیاں سامنے آئیں گی اور عوام اس پر دھنگ رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا مشن جی ٹی روڈاصل میں افواج پاکستان اور سپر یم کورٹ کے خلاف احتجاج تھا جس میں (ن) لیگی قیادت ان اداروں کو دھمکیاں بھی دیتی رہی ہے مگر پیپلز پارٹی سمیت تمام محب وطن قوتیں اور پوری قوم افواج پاکستان اور عدلیہ کیساتھ ہے اس لیے حکمرانوں کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔