غریب عوام کے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

غریب عوام کے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ بھوک و افلاس میں بلکتی عوام کے حکمران عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں غریب آدمی کا بچہ بھوک اور افلاس کی وجہ سے مررہا ہے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ۔

غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران جھوٹے وعدے کرکے عوام کو مزیدبے وقوف نہیں بناسکتے عوام سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والے حکمران اب عوام کا سامنا نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے بجلی اور گیس کے بل بھی ادا نہیں کرسکتے مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے، موجودہ حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ، ملک کا مزدور بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بے روز گار ہو چکا ہے ملک کی انڈسٹری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تیزی سے بندہو رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1