اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچی ہوں: پریانکا چوپڑا

اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچی ہوں: پریانکا چوپڑا
 اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اعلیٰ مقام پر پہنچی ہوں: پریانکا چوپڑا

  

ممبئی (آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جنہوں نے ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اس مقام پر پہنچی ہوں جب انڈسٹری میں آئی تو کوئی ہاتھ پکڑ کر آگے لے جانا والا نہیں تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ میں 17 سال کی عمر سے مشہور شخصیت بن چکی ہوں اور مجھے اس کے علاوہ کچھ یاد نہیں، مس انڈیا بننے کے بعد مجھے مس ورلڈ کا خطاب ملا، میں اپنے کیریئر میں فضائی انجینئر بننے والی تھی تاہم پھر میں کسی اور فیلڈ میں آگئی اور پوری دنیا مجھے جاننے لگی۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بل بوتے پر کامیابی کی سیڑھیاں چڑھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آگے بڑھنے کی کوشش کی اس دوران نہ ہی میری کوئی ٹریننگ تھی نہ ہی کوئی مدد کرنے والا اور نہ ہی کوئی تجربہ میں نے صرف خود پر بھروسہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیریئر میں کامیابی، ناکامی، خوشی، دکھ سب کچھ دیکھا لیکن یہ سب میرا اپنا تھا۔

مزید : کلچر