ٹوئنکل کھنہ کی سیلفی نے بھارتیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا

ٹوئنکل کھنہ کی سیلفی نے بھارتیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا
ٹوئنکل کھنہ کی سیلفی نے بھارتیوں کو کہیں کا نہیں چھوڑا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (آن لائن)بھارت میں آج بھی کروڑوں لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں، اس محرومی کی وجہ غربت کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد بھی ہیں کیونکہ بعض ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق جس گھر میں تلسی کا خیر و برکت والا پیڑ لگایا جاتا ہو وہاں بول و براز کیسے کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی حکومت نے بیت الخلاؤں کی تعمیر کیلئے باقاعدہ مہم چلا رکھی ہے، اسی مہم کے دوران اکشے کمار کی فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا بھی آئی ہے جو 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔اتنی شدو مد کے ساتھ مہم چلانے کے باوجود لگتا ہے کہ بھارتی عوام اب بھی بیت الخلا جانے کو تیار نہیں ، جس کی ایک جھلک اس تصویر میں نظر آ رہی ہے جو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ساحل سمندر پر صبح کی واک کر رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے اپنے عقب میں ایک شخص کو کھلے آسمان تلے سر عام رفع حاجت کرتے ہوئے دیکھا۔

ٹوئنکل کھنہ ویسے بھی اپنی حسِ مزاح کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اس لیے انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کرنے کی بجائے ایک سیلفی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ٹوئنکل کھنہ نے اس سیلفی کے ساتھ لکھا صبح بخیر، مجھے امید ہے کہ یہ فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا پارٹ 2 کا پہلا سین ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جب آپ کی مارننگ واک بیت الخلا بن جائے۔

مزید : کلچر