این اے 120شیروں کا گڑھ ، کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے (ن) لیگ

این اے 120شیروں کا گڑھ ، کلثوم نواز کی کامیابی یقینی ہے (ن) لیگ

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی خواتین راہنماؤں شائستہ پرویز ملک‘نسیم بانو‘ زاہدہ اظہر‘ نبیلہ یاسمین ‘ نگہت اظہار‘ نرگس متین ‘ شمع گوارئیہ ‘ مدیحہ رانا ‘ فرزانہ بٹ‘ بی بی وڈیری نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی لاہور کے ضمنی الیکشن میں فتح یقینی ہے وہ اپنے شوہر اور ہمارے قائد و عوامی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے بھی زیادہ ووٹ لیکرکامیاب ہوں گی آئندہ ماہ17ستمبر کا سورج ان کی کامیابی کی نویدلیکر طلوع ہوگا‘ا ین ا ے 120مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے اور رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) اد ا رو ں سے محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتی بلکہ جمہوریت مزا ج رکھنے وا لی ایک پر امن سیاسی جماعت ہے مسلم لیگ(ن) کی خواتین کارکنان انتخابی مہم کے سلسلے میں گھر گھر جائیں گی اور بیگم کلثوم نواز کی بھرپور انتخابی مہم چلائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ قائد جمہوریت میاں محمد نواز شر یف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گذشتہ چند سالوں میں فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے جس تیزی سے ملک میں تعمیر و ترقی کو عروج بخشا ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا عوامی وزیراعظم میاں محمدنواز شریف اور محمد شہباز سریف کے حالیہ دور اقتدار میں عوام کوسہولیات اور روزگارکی فراہمی کیلئے ریکارڈ اقدامات اور قانون سازی ہوئی ہے جس کی ماضی کی حکومتوں میں مثال نہیں ملتی ۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ واز لیگ میں دراڑیں ڈالنے کے خواہشمند کبھی کامیابٰ نہیں ہونگے ،لاہور کل بھی میاں نواز شریف سے پیار کرتا تھا آج بھی اسی سے والہانہ محبت کرتا ہے،غیروں کے ایجنٹ اور یہودی لابی کے نمائندوں کا کل بھی شکست ہوئی تھی اللہ کے فضل سے آئندہ بھی ان کا سیاسی مستقبل تاریک بنا دیا جائے گا۔کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ وہ پرائی بیساکھیوں کے ذریعے عوام کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو جائے گا۔انشاء اللہ این اے 120سے بیگم کثوم نواز ہی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز این اے 120میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، ارکان اسمبلی ماجد ظہور،چوہدری شہباز ،سید توصیف شاہ، عامر خان سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1