جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت این اے120کیلئے خوشبو کاجھونکا ہے،ضیاء الدین

جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت این اے120کیلئے خوشبو کاجھونکا ہے،ضیاء الدین

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) جماعت اسلامی این اے 120 کے نامزد امیدوارضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی بحران کی بنیاد کرپشن اور غیر منصفانہ نظام ہے جس کی پروارش سرمایہ دار طبقہ کرتا چلا آرہا ہے۔ قائد اعظم کی مسلم لیگ جو دو قومی نظریہ کی محافظ تھی اس کا شریف خاندان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔جماعت اسلامی دیانت و شرافت اور شاندار کار کردگی کی بنیاد پر اس انتخاب میں حصہ لے رہی ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این اے 120کی مختلف یونین کونسلوں میں کارنر میٹنگز اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے ۔ ملک میں قانون طاقتوار کے ہاں بکتا ہے اور کمزوروں کو انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہے ۔ تفریق کو سپورٹ کرنے والے مائنڈ سیٹ کو اس ملک سے ختم کرنا ہوگا تاکہ عادلانہ نظام رائج ہو سکے ۔سابق نااہل وزیراعظم اور ان کا خاندان جو اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ انصاف اور ان کے مسائل کو حل نہیں کر سکا وہ کیسے ملکی ترقی اور اچھی کارکردگی کا دعوی کر سکتا ہے ۔انہو ں نے مزید کہاکہ دونوں متصادم پارٹیوں کے غیر اخلاقی الزامات اور گفتگو کی بد بو دار لڑائی میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور با صلاحیت قیادت اس حلقے کی عوام کے لیے ایک خوشبودار ہوا کا جھونکا ہے۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 1