تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی این اے 120میں ڈور ٹو ڈور مہم

تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی این اے 120میں ڈور ٹو ڈور مہم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان اور دوسری طرف چند خاندان ہیں اب قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے اپنا وزن کس پلڑے میں ڈالنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 120کی یونین کونسل 64میں پی ٹی آئی کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ذاتی مفادات کیلئے نہیں بلکہ ملک اور قوم کے مستقبل کی جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان ملک و قوم کی دولت لوٹنے میں ملوث نہیں تو نیب کے سامنے پیش ہونے سے راہ فرار کیوں اختیار کی جارہی ہے ،ابھی تو انہیںآئندہ عام انتخابات میں عوام کی عدالت میں بھی پیش ہونا ہے ۔