(ن) لیگ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام ترک کر دے ،ولید اقبال

(ن) لیگ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا پروگرام ترک کر دے ،ولید اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ(ن) لیگ ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ترک کردے اور اپنی آمرانہ روش بھی ختم کردے حلقہ کے عوام کو بھی سوچنا چاہئے کہ جس امیدوار کو اپنا ضمنی الیکشن لڑنے کی کوئی فکر نہیں ہے وہ ان کے مسائل اور ان کے دکھ سکھ میں کیسے شریک ہو گی عوام اپنے ووٹ سے (ن) کو ناک آؤٹ کریں اور ڈاکٹر یاسمین کو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کرپشن بچاؤ انقلاب کسی ڈرامے سے کم نہیں ڈکٹیٹروں کی گود میں پلنے والوں کے منہ سے انقلاب کا نعرہ زیب نہیں دیتا جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کڑا احتساب اشدضروری ہے ، کہی دہائیوں سے ملک کا چھوٹا سا اشرافیہ طبقہ قومی وسائل پر قابض ہے ۔