کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلافہائیکورٹ جاؤں گا،فیصل میر

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلافہائیکورٹ جاؤں گا،فیصل میر

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے امیدوار فیصل میر نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل نے میرے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر لگائے گئے اعترا ضات کو سنے اور متعلقہ محکموں سے جواب لینے کی بجائے میری پٹیشن کو قانون و انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی بجائے مسترد کردیا جس پر اب میں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موہنی روڈ‘ کرشن نگر‘ بند روڈ اور را ج گڑھ کے علاقوں میں اپنی انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔فیصل میر کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل کو چاہئے تھا کہ میں نے کلثوم نواز کے کاغذا ت نامزدگی پر جن محکوں کو فریق بنا کر اعتراضات لگائے تھے وہ پہلے ان محکوں کو بلا کر ان سے جواب طلب کرتے پھر میری پٹیشن کو مسترد کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس پر اب میں ان کے خلاف ہوئی کورٹ جاؤں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1