کنگ آف کامیڈی جیری لیوس چل بسے
واشنگٹن (یواین این )ہالی وڈ کے معروف کامیڈین جیری لیوس 91 برس کی عمر میں چل بسے۔ جیری لیویس نے50 کی دہائی میں ہالی وڈ انڈسٹری میں شہرت حاصل کی۔وہ بہترین اداکارکے ساتھ بہترین فلمساز بھی رہے۔ جیری نے ڈین مارٹن کے ساتھ 16 فلموں میں کام کیا۔ انہیں ہالی وڈ فلم انڈسٹری کے’’ کنگ آف کامیڈی‘‘ کا اعزاز حاصل ہے۔
1995 میں ہالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بھی رہ چکے ہیں۔