ضمنی الیکشن میں عوام شریف برادران کو مسترد کر دیں گے،عثمان حمزہ اعوان
لاہور( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف این اے 130 کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے اپنے حلقہ انتخاب اتوکے اعوان میں ایک ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ فیصلے کے بعد اب (ن) لیگ کو منہ چھپانے کی بھی جگہ نہیں مل رہی ، عوام نے ان کو کتنا مسترد کیا ہے اس کا فیصلہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120کے ضمنی الیکشن میں ہو جائے گا عمران خان کی انتھک جدوجہد سے قوم کو ایک نیا حوصلہ اور جذبہ ملا ہے اور انہیں اپنے روشن مستقبل کے حوالے سے امید کی کرن دکھائی دینا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر98فیصد عوام 2فیصد اشرافیہ کے مقابلے میں متحد نہ ہوئے تو ہماری آنے والی نسلیں بھی غلام ہی رہیں گی حکومت میں موجود رہ کر انقلاب کا نعرہ مضحکہ خیز ہے اور قوم ایسے بہکاوے میں نہیں آئے گی پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ نے سرکاری وسائل پر انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے ۔