یونین کونسل 126، بیگم پورہ ، ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ، کینال پارک کیلئے نیا ٹیوب ویل منظور

یونین کونسل 126، بیگم پورہ ، ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ، کینال پارک کیلئے ...

لاہور(سروے :دیبا مرزا: تصاویر : علی رضا) صوبائی دارالحکومت میں واقع یونین کونسل 126بیگم پورہ جس کے کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تیرہ ہزار ہے اس یونین کونسل کے چیئرمین شیخ محمد نعیم اور ان کی ٹیم نے عوامی مسائل پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے لیکن اس کے باوجود اس یونین کونسل میں لڑکیوں کے سب سے بڑے سکول گورنمنٹ چراغ گرلز ہائر اینڈ سیکنڈری سکول کی دیوار کے ساتھ ایس ڈبلیو ایم سی کے کوڑے سے بھرے کنٹینرز جہاں پر گندگی پیدا کررہے ہیں تو وہیں پر وہ آدھی سڑک کو بھی گھیرے ہوئے ہیں اس یونین کونسل میں عوام الناس کی تفریح کے لئے مختلف پانچ پارکس ہیں لیکن ان میں بھی کہیں ٹریکس کی کمی ہے تو کہیں پر بچوں کے لئے جھولے لگانے کے لئے پی ایچ اے کی منظوری کا انتظار کیا جارہا ہے اسی طرح اسی یونین کونسل کے علاقہ سرو والا گنبد والے روڈ پر شام کے وقت گزرنا اپنی جمع پونجی کو اپنے ہاتھوں سے ڈاکوؤںں کے حوالے کرنے کے مترادف ہے دو واٹر فلٹریشن پلانٹ اس وقت عوام کے لئے کام کررہے ہیں جبکہ کینال پارک کے عوام کے لئے ایک نئے ٹیوب ویل کی منظوری کروالی گئی ہے اسی طرح سے ایک کروڑ اور بیس لاکھ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی اورسیوریج سسٹم کی بہتری کاکام بھی جاری ہے جبکہ پیچ ورک اور سڑکوں کی تعمیر کاکام بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اس یونین کونسل کو بیگم پورہ یونین کونسل کہا جاتا ہے اور اس کی اہم آبادیوں میں سنگھ پورہ‘ شریف پارک ‘کینال پارک سینٹرل جیل کوارٹر‘سلمان پارک‘ عثمان پارک اور چشتیہ پارک سمیت دیگر علاقے شامل ہیں اور اس کی مختلف 6وارڈز ہیں یہاں سے منتخب ایم این اے پرویز ملک اور ایم پی اے باؤ اختر دونوں کا تعلق بھی (ن) لیگ سے ہے اور شیخ محمد نعیم چیئرمین اور میاں محمد اسلم اور ان کی ٹیم کا تعلق بھی مسلم لیگ (ن) سے ہے اس لئے اس یونین کونسل میں بلدیاتی نظام کے قیام سے پہلے ہی کام جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں پر لگائے گئے دو اہم واٹر فلٹریشن پلانٹ بلدیاتی نظام سے قبل ہی جاری ہیں یونین کونسل کے ہر کونسلر کو انرجی سیوراور سٹریٹ لائٹس دی گئی ہیں تاکہ گلیوں اور محلوں کو روشن رکھا جا سکے چونکہ اس یونین کونسل کی زیادہ تر تعداد رہائشی آبادیوں پر مشتمل ہے لیکن اس کے باوجود یہاں پر بھی مین بیگم پورہ روڈ پر تجاوزات جیسے مسائل اور بجلی کی بے ہنگم لٹکتی تاروں جیسے مسائل کا بھی عوام کو سامنا ہے اس کے علاوہ دیگر جو چھوٹے چھوٹے مسائل ہیں انکو موقع پر ہی حل کرنے کے لئے چیئرمین ،وائس چیئرمین اور ان کی کونسلرز کی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر یونین کونسل کا وزٹ کرتی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1