ہمیں بھی مضبوط اور با اختیار بنایا جائے،کونسلروں کا مطالبہ
لاہور( لیڈی رپورٹر) یونین کونسل کے دیگر بلدیاتی نمائندوں جنرل کونسلرز غلام مصطفی چشتی‘ شہزاد نمبر دار‘ میاں عرفان‘ حافظ عمر قاسمی‘ ملک مشتاق گجر‘ آصف بٹ عابد رشید اور بشری بی بی لیڈی کونسلر کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ باقاعدگی کے ساتھ ہماری یونین کونسل کے اجلاس منعقد ہوا کرتے ہیں اور ہم سے مشاورت بھی کی جاتی ہے اور کونسلرز کو اجلاس میں شرکت کرنے پر جو پانچ سو روپیہ وظیفہ ملتا ہے وہ بھی مل رہا ہے لیکن ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمیں بھی مزید مضبوط و فعال بنانے کے لئے بااختیار بنایا جائے اور یونین کونسل کے امور کے حوالے سے ہمیں باقاعدہ آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا جائے۔