کچھ ایسا کرنے کو دل کرتا ہے کہ پرستار ہمیشہ یاد رکھیں،عائشہ جاوید

کچھ ایسا کرنے کو دل کرتا ہے کہ پرستار ہمیشہ یاد رکھیں،عائشہ جاوید
 کچھ ایسا کرنے کو دل کرتا ہے کہ پرستار ہمیشہ یاد رکھیں،عائشہ جاوید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور ( فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل عائشہ جاویدنے کہا ہے کہ ہر فلم میں کام کرنا میری خواہش نہیں بلکہ صرف اپنی مرضی کی منتخب سکرپٹ والی فلموں میں کام کروں گی۔آج بھی کچھ ایسا کرنے کو دل کرتا ہے کہ پرستار ہمیشہ یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں آج کل نجی ٹی وی چینل کی ڈرامہ سیریل ’’ ناگن ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں جس میں میری اداکاری کو سراہا جا رہا ہے ،یہ ڈرامہ سیریل عوامی حلقوں میں ریٹنگ میں اول نمبر پر جا رہی ہے اور اس ڈرامہ سیریل میں مجھے جاناں ملک ، شین اور دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا ۔

عائشہ جاویدنے بتایا کہ ڈرامہ سیریل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس کی اقساط میں مزید 100قسطوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے جو ڈرامہ سیریل کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ، اس کا کریڈٹ صرف مجھے نہیں بلکہ تمام ڈرامہ ٹیم کو جاتا ہے ۔

مزید : کلچر