وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں میں آرٹ اکیڈمی بنانی چاہیے،عابد علی

وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں میں آرٹ اکیڈمی بنانی چاہیے،عابد علی

لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکار عابد علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اداکاری کی کوئی اکیڈمی یا یونیورسٹی نہیں ،صرف سینئر اداکار ہی جونیئر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ،جو بھی جونیئر آج کامیابیوں کی بلندیوں پر ہیں انہوں نے اپنے سینئرز کی عزت کرنے کے ساتھ ان سے سیکھا بھی ہے۔عابد علی نے کہا کہ میں جونیئر اداکاروں سے کہوں گا کہ اگر وہ شوبز کے میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں تو محنت کے ساتھ اپنے سینئر اداکاروں سے ضرور رہنما لیں کیونکہ جنہوں نے بھی اپنے سینئرز کی عزت و قدر کی وہی کامیاب ٹھہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو چاروں صوبوں میں آرٹ اکیڈمی بنانی چاہیے جن میں نئے ٹیلنٹ کو اداکاری ،موسیقی ، ڈائریکشن ، ڈرامہ میکنگ کے بارے میں تربیت دی جا سکے تاکہ آنے والے وقتوں میں وہ اپنے سینئرز کی جگہ حاصل کر سکیں ۔

مزید : کلچر