کراچی میں بنائی جانے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں،صائمہ نور

کراچی میں بنائی جانے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں،صائمہ نور
 کراچی میں بنائی جانے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں،صائمہ نور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل لالی ووڈ کوئین صائمہ نورنے کہا ہے کہ ان دنوں کراچی میں بنائی جانے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں کام کررہی ہوں اس کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی مصروف ہوں۔ شوبز کانٹوں کی سیج ہے یہاں ہر ہاتھ ملانے والا آپ کو دوست نہیں ہوتا ، اداکاری کے ساتھ رقص کی بنیادی تربیت حاصل کرنا ہر فنکارہ کے لئے ضروری ہے ۔صائمہ نورنے کہا کہ ملک میں نیا ٹیلنٹ عدم تحفظ کا شکار ہے ، نئی آنے والی خواتین اداکاراں کے لئے کوئی اکیڈمی یا اداکاری کی بنیادی تعلیم فراہم کرنے والا کوئی ادارہ موجود نہیں جس کی وجہ سے لاتعداد نیا ٹیلنٹ نوسر باز اور نام نہاد پروڈیوسروں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جس ک لئے حکومت کو قانون سازی کرنی چاہیے۔

مزید :

کلچر -