اپنی ذات میں گم رہنے والی ہوں جھگڑوں میں نہیں پڑتی،مناہل شاہ

اپنی ذات میں گم رہنے والی ہوں جھگڑوں میں نہیں پڑتی،مناہل شاہ
 اپنی ذات میں گم رہنے والی ہوں جھگڑوں میں نہیں پڑتی،مناہل شاہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل مناہل شاہ نے کہا ہے زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی اپنی ذات میں گم رہنے والی ہوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی- مناہل شاہ نے کہا کہ اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولی تھا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لئے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔

مزید : کلچر