اپنے کیرئیر کے دوران صرف منتخب کام کو ترجیح دی،ثمینہ بٹ

اپنے کیرئیر کے دوران صرف منتخب کام کو ترجیح دی،ثمینہ بٹ
 اپنے کیرئیر کے دوران صرف منتخب کام کو ترجیح دی،ثمینہ بٹ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وپرفارمر ثمینہ بٹ نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران صرف منتخب کام کو ترجیح دی ہے میں بے مقصد پراجیکٹس کرکے اپنی توانائیاں ضائع نہیں کرنا چاہتی۔ میرے نزدیک اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضا بھی پیدا ہوئی ہے۔ثمینہ بٹ نے کہا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ٹی وی ڈرامے موضوع کے اعتبار پاکستانی ڈرامے کا مقابلہ نہیں کر سکتے‘نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگا ہے ۔

پاکستان کے ڈرامے میں آج بھی اپنی ثقافت کے دائرے میں رہتے ہوئے موضوعاتی کام ہو رہا ہے ۔

مزید : کلچر