کامیڈین اشرف راہی کو 3لاکھ روپے کا حکومتی امدادی چیک پیش

کامیڈین اشرف راہی کو 3لاکھ روپے کا حکومتی امدادی چیک پیش

لاہور(فلم رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے کامیڈین اشرف راہی کو 3لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش،امدادی چیک اداکارہ ریشم نے اشرف راہی کے حوالے کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اشرف راہی نے کہا کہ مشکل حالات میں مالی امداد ملنے پرحکومت پنجاب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور اب امدادی رقم سے اپنا علاج بہتر طور پر کرواسکوں گا ۔اس سلسلے میں ریشم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی کاوش سے امدادی چیک ملا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے ہمیشہ فنکاروں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے۔اداکارہ ریشم نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت پنجاب فنکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

امدادی چیک

Back

مزید : علاقائی