مال آف لاہور ،’دی گریٹ سرکس‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

مال آف لاہور ،’دی گریٹ سرکس‘ نے شائقین کے دل جیت لیے

لاہور ( خصوصی رپورٹ) مال آف لاہور میں ’دی گریٹ سرکس‘ کے شاندار انعقاد نے لاہوریوں کے دل جیت لیے ۔جشن آزادی کی خوشی میں یہ سرکس سجایا گیا ۔انٹرنیشنل سٹارز کی جانب سے زبردست پرفارمنسز پیش کی گئیں۔ جس میں کینیا ایکروبیٹس ،سنگا پورفینسی ایکٹ ، RUSSIAN AERIAL HOOP ، CYR WHEEL اور JUGGLING جیسی شاندار پر فارمنس شامل ہے۔آرٹ ،فیس پینٹ ،میجک اور PUPPET SHOW نے بچوں اور نوجوانوں کے دل جیت لیے ۔ہر روز سرکس میں نئی پر فارمنسز دکھائی گئیں ۔فیملیز کی انٹری بالکل فری تھی ۔مال آف لاہور کی انتظامیہ نے فیملیز کو اچھا ماحول فراہم کیا۔ شائقین نے پرفارمنسز کو بہت پسند کیا اور اسٹارز کو ان کی ہر پرفارمنس پر سراہا۔ ’’بہت زبردست‘‘14 سالہ احمد نے شو کو فل مارکس دےئے۔ مسز شوکت نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’عام طور پر میں سرکس نہیں دیکھتی لیکن یہ سرکس کچھ سپیشل ہے۔یہ پرفارمنس مجھے سال یاد رہے گی۔‘‘ فائن آرٹس کی ایک طالبہ انعم کا کہنا تھا ’’یہ ایک پاور فل پرفارمنس تھی۔‘‘ اس شاندار ایونٹ پرمال آف لاہور میں واقع تمام برانڈز نے خصوصی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ مشہور کھا نوں کے برانڈزنے نئی ڈشزمتعارف کر ائیں۔ مال آف لاہورشہرکا پہلا پریمئیم شاپنگ مال ہے جہاں ہر قسم کے مقامی اور بین الا قوامی برانڈز موجود ہیں۔ مال آف لاہور میں مختلف طرح کے ایونٹ منعقد کیے جا تے ہیں جس میں کسٹمرز کو بہت سے انعامات ،کار ،پلاٹس اور گھریلو سامان جیسی اشیاء تحائف میں دی جاتی ہیں ۔انہی سر گر میوں کی وجہ سے مال آف لاہور لوگوں میں بے پناہ مقبول ہے۔ بحریہ ٹاؤن لوگوں کی تفریح کے لیے ایسے ثقافتی تہوار اور تفریحی مواقع پیش کرتاہے اور اس شاندار سر کس کا انعقاد بھی اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

مزید : علاقائی