ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ( منگل ) چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج 22 اگست کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں کیونکہ چاند کی پیدائش 21 اگست کو رات ساڑھے 11 بجے ہوگی اور 22 اگست کے روز مغرب کے وقت چاند کی عمر 19 گھنٹے 55 منٹ ہوگی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر کم ازکم 27 گھنٹے 57 منٹ ہوتو وہ دکھائی دے سکتا ہے، 22 اگست کو سورج غروب ہونے کے بعد چاند 34 منٹ افق پر رہے گا، چاند کی عمر،زاویہ اورافق پررہنے کا وقت چاند دکھائی دینے میں موافق نہیں۔
چاند

مزید :

علاقائی -