بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، این اے 120کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے

بلاول بھٹو لاہور پہنچ گئے، این اے 120کیلئے لائحہ عمل طے کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری مانسہرہ اور کاغان کے دورہ کے بعد واپس لاہور پہنچ گئے ۔بلاول بھٹو مانسہرہ اور کاغان میں کامیاب عوامی جلسوں کے بعد اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سے وہ گزشتہ روز خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور آئے ۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی بھی انکے ہمراہ لاہور آئے ہیں۔ بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو آج منگل کے روزبلاول ہاؤس میں لاہور سٹی کی تنظیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں حلقہ این اے 120کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
بلاول؍لاہور

مزید :

علاقائی -