ٹیوٹا 50شارٹ کورسز میں طلباء کو مفت تربیت فراہم کر رہا ہے :عرفان قیصر شیخ

ٹیوٹا 50شارٹ کورسز میں طلباء کو مفت تربیت فراہم کر رہا ہے :عرفان قیصر شیخ

 

لاہور ( پ ر)چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ اس وقت ٹیوٹا طلباء کو 50کے قریب شارٹ کورسز کروا رہا ہے اور ماہانہ 1000روپیہ وظیفہ بھی دیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت اس امر سے بخوبی آگاہ ہے کہ سی پیک کے ساتھ بہت بڑی انڈسٹری بھی آئے گی اور روزگار کے بیش بہا مواقع بھی پیدا ہوں گے اس لئے مستقبل قریب میں انڈسٹری خصوصا سی پیک کے ساتھ آنے والی انڈسٹری کی ضروریا ت پوری کرنے کے لئے بہترین ورک فورس تیار کی جائے اور یہ ورک فورس عالمی معیار کی ہو تاکہ انہیں روزگار بہترین مواقع میسرآسکیں۔ اس مسئلے سے نمنٹنے کیلئے امسال 10سے 15مزید شارٹ کورسز کا اجرا کیا جا ئیگا جن میں ہاسپٹیلٹی ،کنسٹریکشن اور میکینکل کے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا نے ایچ ٹی وی کا ڈرائیونگ کورس شروع کیا جس سے ایک فرد 80ہزار روپے تک کی نوکری بھی حاصل کر پائے گا۔چونکہ ٹرک اور ہیوی وہیکل ڈرائیورزکی مانگ میں سی پیک کے بعد بہت زیادہ اضافہ ہو گا۔اسی طر ح ہاسپیٹیلیٹی کے شعبے پر بھی بھرپور توجہ دی جارہی ہے اس سلسلے میں سری لنکا سے ماسٹر ٹرینر پاکستانی بچوں کو تربیت فراہم کر رہے ہیں۔

چائینز لیگونج کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے کئی اداروں میں تین جبکہ باقی سب میں دو شفٹوں میں کلاسز جاری ہیں اور انکا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا میری خواہش ہے اور اس سلسلے میں اقدامات بھی کئے جارہے ہیں کہ اس سال طالبات کی انرولمنٹ کو دوگنا کیا جائے۔

عرفان قیصر شیخ نے مزید کہاا?ئی ٹی میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ مل کر شارٹ کورس کا بہت اچھے نتائج سامنے آئیں ہیں اور ہماری کوشش ہے اس معاہدے کو ا?گے بڑھایا جائے اور طلباء کی تعداد کو بھی دوگنا کیا جائے۔

اور اس کیلئے مناسب درجہ حرارت 20 سے25ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتاہے تاہم 28ْ ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ہونے پر پھولوں کی پیداوار میں کمی بھی رونما ہو سکتی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ گلاب کی مختلف اقسام کو مختلف انواع کی زمینوں اور آب و ہوا میں کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ گلاب نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی مسحور کن خوشبو و خوبصورتی کے لحاظ سے بہت زیادہ پسند کیاجاتاہے۔

مزید : علاقائی