سی ٹی او کی کامیاب حکمت عملی، احتجاجی مظاہروں کے باوجودٹریفک رواں دواں

سی ٹی او کی کامیاب حکمت عملی، احتجاجی مظاہروں کے باوجودٹریفک رواں دواں

لاہور(رپورٹ: یو نس با ٹھ)صوبائی دارالحکومت میں احتجاجی مظاہروں کے باعث ٹریفک کا جا م ہو نا معمو ل بن گیا تھا مگر سی ٹی او کی کامیاب حکمت عملی سے سے عوام کو اس پریشانی سے نجات ملنا شروع ہو گئی۔صوبائی دارالحکومت کی اہم شاہراہ مال روڈ پر آئے روز ہونیوالے احتجاجی مظاہروں سے نہ صرف مال روڈ بلکہ اس سے ملحقہ سڑکیں بھی جام ہو کر رہ جاتی تھیں۔پچھلے کئی روزشہر کی مختلف سڑکوں پر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری تھی، وکلاء کی گزشتہ روزمال روڈ پر ہنگامہ آرائی نے بھی شہر میں ٹریفک کو بری طرح متاثر کیامگر سی ٹی او کی ذاتی کو ششو ں سے ٹر یفک کی بگڑتی صورتحال پر قابو پالیا گیا۔سی ٹی او نے بہترین حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے مال روڈ سے ملحقہ سڑکوں پر اضافی نفری تعینات کردی جس کے باعث تھوڑی ہی دیر عوام کو مشکلا کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے سٹیشن اور راوی پار سے آنے والی سڑکوں پر بھی اضافی نفر ی تعینا ت ہونے کی وجہ سے صورتحا ل پہلے سے کا فی بہتر ہے ۔علامہ اقبال روڈ گڑھی شاہو کے علاقہ میں سکولوں کی چھٹی کے اوقات کے دوران ٹریفک اس قدر جام ہو جاتی تھی کہ اس سڑک پر سائیکل سوار کا گزرنا بھی مشکل تھا۔اسی طرح چھٹی کے اوقات میں شہر کے دیگر علاقوں مغلپورہ ،شالیمار لنک روڈ ،جی ٹی روڈ ،کینال روڈ ،فیروز پور روڈ ،بند روڈ ،گلشن راوی ،داتا دربار ،سمن آباد ،چوبرجی ،لٹن روڈ ا ور گنگا رام ہسپتال کی سڑکیں شامل ہیں جہاں ٹریفک اس قدر زیادہ جام ہوتی ہے کہ کار سواروں کو گزرنے میں خاصا وقت لگتا ہے۔ اس کے باوجود شہریوں نے ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے کیلئے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس بے ہنگم ٹریفک پر قابو نہ پایا گیا تو آنے والے وقت میں لاہور شہر کی ہر سڑک پر ٹریفک کا جام ہونا معمول بن جائے گا۔ سی ٹی او رائے اعجاز نے اس حوالے سے کہاہے کہ سکول کالجوں کے اوقات میں بعض سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ زیادہ ہوتا ہے لیکن ٹریفک وارڈن کی اضافی نفری تعینات کر کے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جاتا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے اس حوالے سے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ہیلپ لائن نمبر تبدیل کر نے کا اصولی فیصلہ کیا ہے تاکہ جن شہریوں کو سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915یاد رکھنے میں دشواری آتی ہے وہ اب 15پر کال کر کے سڑک پر ٹریفک روانی یا ٹریفک کے بہاؤمیں خلل یا کسی بھی سہولت سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرنے ک لئے 15پر کال کر سکیں گے۔

رپورٹ/یونس باٹھ

مزید : علاقائی