نصاب سے اسلامی تاریخ،قائد اعظم ،افواج پاکستان کے مضامین نکالنے کی مذمت

نصاب سے اسلامی تاریخ،قائد اعظم ،افواج پاکستان کے مضامین نکالنے کی مذمت

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) پنجابی ادبی مہکاں کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر لالہ عبدالزاق پنڈی والے نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پہلی سے پانچویں کلاس کے نصاب سے اسلام ،تاریخ پاکستان،شہدائے آزادی کے مضامین حذف کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مملکت خداداد ہے یہ پہلی نظریاتی اسلامی مملکت کہ جس کی بنیاد لاا للہ الا اللہ پر رکھی گئی ۔قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عظیم جدو جہد ،بے شمار قربانیوں کے بعد 14اگست1947کو ہمیں آزادی نصیب ہوئی ،آزادی کی اس جنگ میں کروڑوں مسلمانوں نے جام شہادت نوش کیا،اپنے گھر بار،زمینیں ،بزرگوں کی قبریں تک چھوڑ دیں،خون کا دریا عبور کر کے پاکستان کی دھرتی کو اپنا وطن بنایا،جبکہ قوم کی 22لاکھ عفت ماب ماؤں ،بہنوں اور بیٹیوں کی عزت و آبرو کو پامال کیا گیا ۔افسوس کہ آج پاکستان کے ساتھ سازشوں کا گھناؤنا کھیل کھیلا جا رہا ہے،آنے والی نسلوں کے دلوں سے پاکستان،قومی رہنماؤں،اکابرین امت،قرآن سنت ،انبیا کرام،اولیا کرام،پاکستان کا نقشہ،قائد اعظم کا سبق،یوم آزادی ،فیصل مسجد،بادشاہی مسجد،آپریشن ردالفساد کی تصاویراور پاک فوج کی محبت شجاعت کو نکالنے کیلئے پرائمری نصاب سے اسلام ،تاریخ پاکستان،شہدائے آزادی کے مظامین نکالنے کی ناپاک جسارت کی،قرآن کا لفظ حذف کیا ،حضوررحمت عالم ،حضرت علیؒ ،عبدلقادر جیلانی،جشن عید میلادلنبی ،میجر عزیز بھٹی شہید،ٹیپو سلطان ،سراج الدولہ اور مسلمانوں کے عروج ...ادوار کو نکال دیا گیا۔آخر یہ پاکستان کے نوجوانوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں ،یاد رکھیں پاکستان اسلامی سلطنت ہے یہاں سیکولر نظام نہیں چلے گا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ نا صرف پرائمری کلاس بلکہ میٹرک ،ایف اے تا گریجویشن ،اسلام،پاکستان،تاریخ اسلام حضور عید عالم ،اہل بیتؒ ،صحابہ کرام،اولیاکرام ،شہدائے اسلام ،پاک فوج اور مسلمانوں کی قبل از تقسیم برصغیر میں 1000سالہ حکمرانی کی تاریخ کو نصاب کا حصہ بنایا جائے،نصاب میں تبدیلی کے ذمہ داروں ٹیکسٹ بک بورڈ کے ممبران ،وزیر تعلیم ،سیکرٹری ایجوکیشن سمیت دیگر ذمہ داران کیخلاف فوری تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ان کے ساتھ پریس کانفرنس میں سول سوئٹی الائینس کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق قمر،ہیلپنگ ہینڈ ہیومن رائٹس پاکستان کے صدر منشاء رانجھا،محمد عظیم بیٹھے ہیں ۔

مزید : علاقائی