ڈیرہ غازی خان، انڈس یونیورسٹی کے طلبا کا ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف احتجاج

ڈیرہ غازی خان، انڈس یونیورسٹی کے طلبا کا ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈس یونیورسٹی کے طلباکا ڈگریاں نہ ملنے پر انتظامیہ کیخلاف احتجاج اور نعرے بازی، احتجاج میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل بھی شریک ہوئیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق انڈس یونیورسٹی کے طلبا ایچ ای سی سے الحاق اور ڈگریاں نہ ملنے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ،طلبا نے ہاتھوں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ڈگری دو یا ہتھیار دو کے نعرے درج تھے، طلبا کا کہنا تھا کہ ڈگریاں نہ ملنے سے ہمارا مستقبل تباہ ہونے کا خطرہ ہے لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی،ایک طرف ڈگریاں نہ ملنے پر طلبا خوارہو رہے ہیں تو دوسری طرف والدین بھی پریشان ہیں،طلبا کا کہنا ہے کہ مطالبات کے منظوری تک احتجاج جاری رہے گااور انتظامیہ کیخلاف دھرنا بھی دیا جائے گا۔طلبا کے احتجاج کے دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی اور طلبا پر لاٹھی چارج کیا۔
احتجاج

مزید :

علاقائی -