وزیرمملکت برائے صنعت و پیداوارسردار ارشد خان لغاری کاپیکو کا دورہ

وزیرمملکت برائے صنعت و پیداوارسردار ارشد خان لغاری کاپیکو کا دورہ

لاہور(پ ر) وزیرمملکت برائے صنعت و پیداوارسردار محمد ارشد خان لغاری نے پاکستان انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ(پیکو) لاہور کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، پیکو کے منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او معراج اے عارف نے دیگر افسروں کے ہمراہ ان کا پُر تپاک استقبال کیا۔ ٹی یو ایس ڈی ای سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بھی وزیر مملکت کا استقبال کیا۔ منیجنگ ڈائریکٹرنے پیکو کے امور سے متعلق وزیر مملکت کو جامع پریزینٹیشن دی۔ اُنہیں بتایا گیا کہ پیکو بین الاقوامی معیار کی انجینئرنگ مصنوعات کی تیاری میں اہم کردار اداکر رہی ہے اوراسے مستحکم ساکھ حاصل کی ہے۔ پیکو کی موجودہ مصنوعات کی رینج میں الیکٹرک ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹریبیوشن لائن ٹاورز (11کے وی، 132کے وی، 220کے وی اور 500کے وی)، ٹیلی کمیونیکیشن ٹاورز، گیلوانائزڈ سٹیل سٹرکچر، سٹیل ری رولڈ پراڈکٹس برائے 40و 60گریڈ، 16"سے 20"رولنگ ملز، سنٹریفیوگل ٹربائنز اور سبمرسیبل پمپس، الیکٹرک موٹرز (افقی اور عمودی) اور فاؤنڈری مصنوعات شامل ہیں۔سی ای او نے مزید بتایا کہ سال 2016-17کے دوران پیکو کی نیٹ سیل 1,351ملین روپے تھی اور بعد از ٹیکس منافع 55.04ملین روپے تھا جبکہ سال کے دوران قومی خزانہ میں 248.84ملین روپے کا حصہ ڈالا۔ نئی حکمت عملی کی بدولت پیکو نے جولائی 2016سے تا حال 16-11فیصد سے 21فیصد تک اپنے مارکیٹ شیئر میں اضافہ کیا ہے اور گزشتہ چارمہینوں کے دوران کمپنی 132کے وی اور 220کے وی کے 09ٹینڈرز ہمراہ 11کے وی کے بیشتر ٹینڈر مالیتی 910.05ملین روپے حاصل کرنے کے قابل ہوگئی ۔ بی ایم آر منصوبوں کے تحت کمپنی نے 65.87ملین روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور سی این سی مشینیں، گیلوانائزنگ کیٹل، ٹیسٹ بیڈ، کول گیسیفائرز پلانٹ، انڈکشن فرنیس اور فورک لفٹرز اپنے آپریشنز میں شامل کئے ہیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر/سی ای او نے سال 2017-18کیلئے سٹریٹیجک آپریشنل اور فنانشل منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا جس سے کمپنی نئی مارکیٹ تلاش کرنے، غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ جوائنٹ وینچرز کے انتظامات کرنے، کسٹمر بیس بڑھانے اور نئی مصنوعات کی ڈویلپمنٹ کے قابل ہوجائے گی۔ وزیر مملکت سردار محمد ارشد خان لغاری نے سال کے دوران پیکو کے منیجنگ ڈائریکٹراور اُنکی ٹیم کی جانب سے کمپنی کی نمایاں کارکردگی کیلئے اُنکی انتھک کاوشوں کو بھرپور سراہا۔ وزیرمملکت نے منیجنگ ڈائریکٹر اور تمام کمپنی ملازمین کی مہارت اور چیلنجنگ اقتصادی اور کاروباری ماحول کے پس منظر میں نمایاں کارکردگی کیلئے شکریہ کا اظہارکرتے ہوئے کمپنی کے بہترین مستقبل کیلئے اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کیا۔

پیکو کا دورہ

مزید : علاقائی