مانگا منڈی : فیکٹری میں کام کرنیوالے 2ملازمین میں جھگڑا ، ایک قتل

مانگا منڈی : فیکٹری میں کام کرنیوالے 2ملازمین میں جھگڑا ، ایک قتل

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) مانگا منڈی کے علاقہ میں معمولی تنازع پر دوست نے دوست کو چھریاں مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے اطلا ع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ مانگا مندی کے علاقہ نہلے گاؤں کے قریب مقامی مل میں بھکر کا رہائشی 24سالہ عتیق اعوان اور معظم کام کرتے تھے ۔دونوں فیکٹری ورکر روم میں اکٹھے رہائش پذیر تھے ۔ دو روز قبل عتیق کا معظم کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا۔فیکٹری ملازمین اور دوستوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا لیکن معظم نے اس بات کی رنجش رکھی اور گزشتہ روز موقع پا کر عتیق پر چھری سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا، زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے مقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ۔تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکا ہے ۔

 

مزید : علاقائی