موہلنوال : ٹائروں کی ہوا نکالنے پر مشتعل ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک خاتون سپر د خاک

موہلنوال : ٹائروں کی ہوا نکالنے پر مشتعل ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک خاتون سپر د ...

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سندر کے علاقے موہلنوال میں ایک روز قبل گاڑی کی ہوا نکالنے پر شراب کے نشے میں دھت افراد کے ہو ائی فا ئر نگ کی زد میں آکر سر میں گو لی لگنے سے جا ں بحق ہو نے والی پانچ بچوں کی ماں کی لا ش کو پو لیس نے پوسٹ ما رٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا ، نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ۔بعدازا ں مقتو لہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ پو لیس نے موقع پر ایک ملزم کو گرفتا ر کر لیا جبکہ د یگر کی گرفتاری کے لئے چھا پے ما رے جا ر ہے ہیں۔ایف آئی ار کے مطا بق موہلنوال کے قریب اکرم کے گھر پر عقیقہ کی تقریب تھی ،مہمان احسن نے اکرم کے گھر کے باہر گاڑی کھڑی کردی۔ واپس آیا تو گاڑی کے ٹائر میں ہوا نہ ہونے پرشراب کے نشہ میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آکر پانچ بچوں کی ماں شمیم بی بی سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ملزم احسن کا کہنا ہے کہ عقیقہ کی تقریب پرہو ائی فا ئر نگ کی جا ر ہی تھی معلوم نہیں کس کی گو لی شمیم بی بی کو لگی ہے ۔شمیم کے ورثا نے پرا نی ر نجش کی وجہ سے مجھ پر الزا م لگا یا ہے ۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ شمیم بی بی گھر کے صحن میں کا م کر ر ہی تھی کی اند ھی گو لی اس کے سر میں آلگی جس سے اس کی مو ت واقع ہو ئی مدعی پارٹی نے ملزم احسن کو کو نا مزد کیا ہے جسے گرفتا ر کر لیا گیاہے اصل حقائق جلد واضح ہو جا ئیں گے ۔ مقتولہ کے شوہر نے اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی