نولکھا ، لاکھوں مالیت کا آتش گیر مواد اور پٹاخے برآمد ، 4ملزم گرفتار

نولکھا ، لاکھوں مالیت کا آتش گیر مواد اور پٹاخے برآمد ، 4ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)نو لکھا کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی،بڑی تعداد میں آتش گیر مواد برآمد،تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ذرائع کے مطابق نو لکھا پولیس نے دومختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا آتش گیر مواد اور پٹاخے برآمد کر لئے، پولیس نے پہلی کارروائی برانڈتھ روڈ پر واقع ایک گودام میں کی جہاں سے بڑی تعداد میں آتش گیر مواد اور پٹاخے برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ پولیس کی جانب سے دوسری کارروائی آسٹریلیا مسجد کے قریب کی گئی جہاں ناکے کے دوران مزداسے لاکھوں مالیت کے پٹاخے برآمد کر لیے گئے۔

، پولیس نے مزدا ڈرائیور کو حراست میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی