بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج

بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(کرا ئم ر پورٹر) ایف آئی اے نے بجلی چوری کرانے کے الزام میں لیسکو کے ایس ڈی او اور لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ایف آئی اے نے گزشتہ روزبجلی چوری کرانے کے الزام میں لیسکو کی سب ڈویڑن کینال روڈ کے ایس ڈی او عامر عزیز اور لائن سپرنٹنڈنٹ اسلم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ دونوں ملزموں کیخلاف ایف آئی اے کو اطلاع ملی کہ وہ ہزاروں یونٹ کا فائدہ پہنچانے کیلئے مقامی فیکٹری کو بجلی چوری کروا رہے ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایس ڈی او اور لائن سپریٹنڈنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے مقامی فیکٹری پر ایک سال قبل بجلی کا میٹر نصب کیا لیکن ایک سال تک فیکٹری مالک کو بجلی کا بل ہی نہیں بھجوایاگیا۔ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : علاقائی