شیرا کوٹ،ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

شیرا کوٹ،ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اپنے کرائم رپورٹر سے+ خبر نگار) شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا، رات گئے پیش آنے والے واقعہ سے پولیس لاعلم رہی۔ بتایا گیا ہے کہ ساجد نامی شخص اے ٹی ایم سے پیسے نکال رہا تھا کہ اچانک دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے ۔ اور ساجد کو لوٹنے کی کوشش کی۔ شہری ساجد کی مزاحمت پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔
شیراکوٹ کے علاقہ میں ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکو ایک شہری اسلم کو لوٹ کر جانے لگے اس دوران انہوں نے فائرنگ کی تو گولی ساتھی کو جا لگی ۔ڈاکو فرار ہو گیا ۔پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -