مانگا منڈی ،ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر پولیس کانسٹیبل اور شہریوں کو لوٹ لیا

مانگا منڈی ،ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر پولیس کانسٹیبل اور شہریوں کو لوٹ لیا

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی)مانگا منڈی میں ڈاکو راج قائم،مانگا منڈی میں شہری تو درکنار وردی میں ملبوس پولیس اہلکار کو بھی ڈاکوؤں نے ناکہ لگاکر لوٹ لیا ۔تفصیلات کے مطابق گز شتہ رات تھانہ مانگا منڈی سے تین کلومیٹر کے فاصلہ پر چار ڈاکوؤں نے پانی والی ٹینکی کے قریب ناکہ لگارکھا تھا اور وہ شہریوں کو لوٹ رہے تھے۔ ڈاکوؤں نے نواں قلعہ کے رہائشی محمد شکیل اورنوید سے موٹر سائیکلیں چھین لیں۔ ڈاکوؤں نے شہری اشفاق اور ذوالفقار سے 12ہزار نقدی چھین لی ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا شکیل لاہورپولیس میں کانسٹیبل تعینات ہے، ڈیوٹی سے چھٹی کے بعد گھر جا رہا تھا، ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا ۔محمد شکیل پولیس وردی میں ملبوس تھا ، ڈاکوؤں نے بلا خوف وخطراسے بھی لوٹ لیا۔علاوہ ازیں محلہ خاں ٹاؤن ملتان روڈ پر واقع محمد ہارون کے گھر نامعلوم چور دیوار پھلانگ کر داخل ہو ئے، اہلخانہ پر سپرے کرکے انہیں بے ہوش کر دیا اور20ہزار نقدی اور 20ہزار مالیت کے 4 موبائل فون کے علاوہ قیمتی سامان لیکر فرار ہو گئے ۔ تھانہ مانگا منڈی کے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم علاقے کا بھیدی ہونے کے باوجود وارداتوں پر کنٹرول پانے میں نا کام دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں نے حالیہ ناکے پر وارداتوں پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : علاقائی