عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ دعویٰ کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ دعویٰ کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اظفر سلطان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانے کے دعوے کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ۔عدالت میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف غلط الزام لگانے پر 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت شروع ہوئی توعدالت میں تعمیل کنندہ نے بتایا کہ کہ عمران خان کو سمن کی تعمیل نہیں ہو سکی جبکہ وزیراعلی پنجاب کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ جان بوجھ کر سمن وصول نہیں کررہے ۔

مزید : علاقائی