گردہ سکینڈل کیس : ملزم التمش کی والدہ کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم

گردہ سکینڈل کیس : ملزم التمش کی والدہ کے منجمد اکاؤنٹس کی بحالی کا حکم

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ اعظم سوہل نے گردہ سکینڈل کے مرکزی ملزم ڈاکٹر التمش کی والدہ پروین قمر کھرل کا منجمد اکاؤنٹ کھولنے کا حکم دے دیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل میاں علی اشفاق نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ بنک الفلاح نے گردہ سکینڈل میں گرفتار ڈاکٹر التمش کی والدہ کا اکاؤنٹ بلاجواز منجمد کر رکھا ہے جبکہ درخواست گزار پروین قمر کا گردہ سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ایف آئی اے نے درخواست گزار کو ملزم کی والدہ ہونے کی بنیاد پر انتقام کا نشانہ بنایا ہے ۔

مزید : علاقائی