گردہ سکینڈل کیس: ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد

گردہ سکینڈل کیس: ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ۔دوران سماعت فاضل جج نے قرار دیا کہ سنگین جرم میں ملوث ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کی موجودگی میں ملزم کو ضمانت پر رہا نہیں کیا جا سکتا۔جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،سپیشل پراسکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے سنگین جرم میں ملوث ہے اور ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں، ملزم نے ڈاکٹر فواد کے ساتھ مل کر مریضوں کے گردے نکالے ،ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کی جائے، عدالت نے فریقین کے تفصیلی دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد گردہ سکینڈل میں ملوث ملزم ڈاکٹر ظفر جاوید کو ضمانت پر رہا کردی ہے۔

 

مزید : علاقائی