ٹی بی سے ہلاک قیدی کیساتھ رہنے والے 41ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم

ٹی بی سے ہلاک قیدی کیساتھ رہنے والے 41ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کا حکم

لاہور(نامہ نگار)کوٹ لکھپت جیل مین یوحنا آباد دوہرے قتل کیس میں ملوث 41ملزموں کو ٹی بی کا مرض لاحق ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔ انسداددہشت گردی کی عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو فوری ملزموں کا میڈیکل کرانے کا حکم دے دیاہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں وکیل طاہر بشیر نے درخواست دی کہ ان کا ایک ملزم اندریس مسیح کوٹ لکھپت جیل میں ٹی بی کے مرض کی وجہ سے دم توڑگیا اس کے ساتھ 41ملزم قیدتھے ،خدشہ ہے کہ اس کے ساتھ بیرک میں بند دیگر ملزم بھی ٹی بی کے مرض میں مبتلا نہ ہوا ،کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا جائے کہ 41ملزمان کا فوری میڈیکل چیک اپ کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ اگر کوئی ملزم بیماری میں مبتلا ہے تو اس کا علاج کرایا جائے اس پر عدالت نے فوری کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل چیک اپ کراکر آئندہ سماعت پررپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مزید : علاقائی