کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر5اپیلیں مسترد

کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف دائر5اپیلیں مسترد

لاہور(نامہ نگار)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل دورکنی اپیلٹ ٹربیونل نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر5اپیلیں مسترد کر دیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد، فیصل میر ، عوامی تحریک کے اشتیاق چودھری ،عندلیب عباس اور محمد نبیل شہزاد کی جانب سے اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

مزید : علاقائی