غیر قانونی مقیم سوڈان کے دو باشندے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

غیر قانونی مقیم سوڈان کے دو باشندے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم سوڈان کے دو باشندے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ریلوے پولیس کو ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 31اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ آصف علی کے روبرو ریلوے پولیس نے ملزم محمد ولد حسن تاج اور ابوبکر الفضل کو گرفتار کر کے پیش کیا، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ گرفتار دونوں ملزموں کا تعلق سوڈان سے ہے اور دونوں ملزم ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔،ملزموں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

مزید : علاقائی